پی کے 17جندول

لوئر دیر :حلقہ پی کے 17جندول پر دوبارہ گنتی

ویب ڈیسک: لوئر دیر سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 جندول پر دوبارہ گنتی جاری
جماعت اسلامی کے امیدوار اعزاز الملک نے مذکورہ نشست پر 2 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی جس پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عبید الرحمن نے انتخابی نتائج میں ردو بدل کا الزام عائد کیا تھا۔
درخواست کنندہ نے موقف اپنایا کہ فارم 45 نتائج کے مطابق مذکورہ نشست پر 4 ہزار لیڈ کے ساتھ آزاد امیدوار عبید الرحمان کامیابی حاصل کر چکے ہیں۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور لیویز کی بھاری نفری ریسٹ ہاوس تیمرگرہ کے باہر تعینات کردی گئی ہے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے ذمہ داران نے واضح کردیا ہے کہ نتائج میں کسی قسم کا رد وبدل قبول نہیں، ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکی قونصل جنرل کی حکومت کومعاشی معاملات میں تعاون کی یقین دہانی