سانحہ 9 مئی

سانحہ 9 مئی، نومنتخب اراکین اسمبلی کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز

ویب ڈیسک: سانحہ 9 مئی میں نامزد ملزمان بشمول اراکین اسمبلی کی گرفتاری کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان ملزمان میں الیکشن 2024ء میں کامیاب ہونے والے 9 امیدواروں کے نام بھی لئے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدوار اسلم اقبال، علی امین گنڈاپور، امتیازشیخ بھِی پولیس کومطلوب ہیں، عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کوششیں تیز کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کی گرفتاری کیلئے پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں 3 ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیشن اجلاس 7 جون کو طلب