محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور کرکٹر اور سابق کپتان محمد حفیظ نے پی سی بی سے راہیں جدا کر لیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محمد حفیظ کے کنٹریکٹ کی میعاد 15 دسمبر کو ختم ہو گئی تھی۔
محمد حفیظ نے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے پی سی بی کو درخواست دے رکھی تھی جسے منظور نہیں کیا گیا اس پر سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور