رشوت لینے کا الزام، مولانا عبدالاکبر چترالی کی پارٹی رکنیت معطل

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی حلقہ این اے 1 سے جماعت اسلامی کے امیدوار مولانا عبدالاکبر چترالی پر رشوت لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمد نے ان کی رکنیت معطل کر دی۔
اس کے ساتھ ہی امیر جماعت اسلامی لوئر چترال نے عبدالاکبر چترالی کو جماعت اسلامی سے نکالنے کی سفارش بھی کر دی۔ اس سلسلے میں انہیں خط ارسال کر دیا گیا ہے۔
مولانا عبدالاکبر چترالی کو ایک خط میں ان کی رکنیت معطل کرنے کی اطلاع دی گئی، انہوں نے پارٹی ارکان پر ووٹ کے عوض مبینہ طور رشوت لینے کے الزامات عائد کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا