سینیٹر فیصل جاوید

عمران خان جلد دوبارہ وزیراعظم بنیں گے، سینیٹر فیصل جاوید

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑیں گے اور جلد دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے۔
پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ان شااللہ دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ8 فروری کو ووٹرز ٹرن آؤٹ ملکی تاریخ میں ’بے مثال‘تھا،سب پر مشکل حالات گزرے ہیں۔
اللہ پاکستان پر رحم کرے اور دعا گو ہیں کہ جتنے مظلوم لوگ ہیں بالخصوص عمران خان سب جلد عوام کے درمیان ہوں۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات اور پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی کریک ڈاؤن کے بعد فیصل جاوید روپوش ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر حملہ کرنے والے 3 ملزمان پر فرد جرم عائد