اسرائیلی بربریت جاری، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید شدت آتی جا رہی ہے۔
غزہ میں جاری حالیہ بمباری سے شہری علاقے تباہ جبکہک مواصلاتی نظام مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔
ہر سو پھیلی تباہی کے مناظر نہ صرف فلسطینیوں بلکہ دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو افسردہ کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی مخصوص نشستیں معطل

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں گھروں ، طبی مراکز اور سکولوں کو نشانہ بنایا اور اس بات کی تصدیق عینی شاہدین نے بھی کی۔ ان حملوں میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
صیہونی افواج نے حالیہ بمباری سے ایک گھر تباہ جبکہ رفاح کو بھی نشانے پر رکھ دیا۔ اسرائِیلی افواج نے رفاح کے اس علاقے کو نشانہ بنایا جہاں ایک اندازے کے مطابق 1 اعشاریہ 4 ملین باشندے عارضی طور پر پناہ لئے ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق چار ماہ سے زائد عرصہ کی اس لڑائی اور بمباری نے غزہ کا بیشتر حصہ تباہ کر دیا گیا جبکہ اس کی تقریباً 2.4 ملین آبادی کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں موسلا دھاربارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی، الرٹ جاری