پی ایس ایل 9

پی ایس ایل 9:گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کنگز کو ہرادیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے 16 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا ۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے تھی۔
کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے، کراچی کنگز کی جانب سے جیمز وینس 37اور محمد نواز 28رنز بنا کر نمایاں رہے ٹم سیفرٹ نے 21اور عرفان خان نے 15 ،انور علی نے 14 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ایونٹ میں اپنے 4،4 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے کراچی کنگز 2 میں فاتح رہی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میں ناکامی اور 3 میچز میں فتح سے ہمکنار ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف