طالبہ کی موت

مردان میں جوڈو مقابلے کے دوران طالبہ کی موت

ویب ڈیسک: مردان بورڈ آف ایجوکیشن سپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے کے دوران طالبہ کی موت واقع ہو گئی ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جوڈو مقابلے کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبہ مسماة (ف) کے سر پر چوٹ لگنے کے باعث حالت غیر ہوئی ۔
موقع پر موجود ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ہسپتال منتقلی کے دوران سانس اور دل کی بحالی کے عمل کو جاری رکھا لیکن ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔
جاں بحق ہونے والی طالبہ کی عمر 20سالہ تعلق پشاور کے فیصل کالونی سے بتایا جاتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ