اسمبلی میں ناخوشگوار واقعے پر سپیکر کو نوٹس لینا چاہئَے تھا، ثوبیہ شاہد

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ثوبیہ شاہد نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر سپیکر کو نوٹس لینا چاہئَے تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں پی ٹی آئی ورکرز ملوث ہیں۔
پی ایم ایل این رہنما ثوبیہ شاہد کا کہنا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر ہمارا وکیل آج عدالت میں پیش ہوا لیکن تاریخ بدل گئی۔ یہ کیس صرف ن لیگ کے خلاف نہیں تمام وزراء کے خلاف ہے۔
ثوبیہ شاہد کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی کو واقعے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے تھا۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف