ایمل ولی

الیکشن میں براہ راست مداخلت کی گئی ہے،ایمل ولی

ویب ڈیسک: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ا لیکشن میں براہ راست مداخلت کی گئی ہے ْ،موجودہ پارلیمنٹ عسکری پارلیمنٹ ہے ، دھاندلی کی جوڈیشری انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خا ن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام حلقوں کو کھول دیا جائے ،الیکشن میں براہ راست مداخلت کی گئی ہے، غلامی سے آغازی کی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے آخری حد تک جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ فوج کو باڈروں تک لے جانے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ،تحریک کی کامیابی کے لئے جیلوں میں جانے اور ہر قسم قربانی دینے کو تیار ہیں۔
ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ اقتدار اور اسمبلی میں پہنچنے کے لئے نہیں بلکہ اپنے وسائل پر اختیار کے لئے ہے ، ہمارے وسائل پر اختیار ہمارا نہیں ،ہمیں پختون کی بچوں کی مستقبل کی فکر ہے، اس کے لئے نکل آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیمرگرہ کا تجارتی مراکز تالاب کا منظر پیش کرنے لگا، نکاسی آب کا بندوبست ندارد