پشاور، صدارتی انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی میں پولنگ سٹیشن قائم

ویب ڈیسک: صدارتی انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی میں پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے 9 اراکین کے علاوہ صدارتی انتخاب میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے 107 اراکین حصہ لیں گے ۔ اراکین صوبائی اسمبلی صبح 10 بجے سے 4 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام کے 9 اراکین نے کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے 91 اراکین محمود اچکزئی کے حق میں ووٹ استعمال کریں گے۔
دوسری طرف ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پی کے اراکین آصف زرداری کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
صوبائی اسمبلی سے محمود اچکزئی کو 2.42 فارمولے کے تحت 38 جبکہ آصف علی زرداری کو 7 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور