پولیو قطرے بچوں کو نہ پلانے والوں کے کارڈ بلاک کئے جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائِی وزیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ جو والدین پولیو قطرے بچوں کو نہیں پلائیں گے ان کے شناختی کارڈ بلاک کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پشاور کے مختلف علاقوں سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق پشاور کے علاقوں نرے کوڑ، شاہین ٹاؤن اور تاج آباد سے حاصل کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق چترال، اپر اور لوئر دیر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، مہم میں 3 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل رفح پر حملہ سے باز رہے، انتونیو گوتریس