سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے امیدوار نامزد کر دیئے

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے سینیٹ انتخابات کیلئے ملک بھر سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا پارٹی لیڈرشپ کی منظوری کے بعد اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز نے سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے جنرل نشست کیلئے کاطم شاہ، اشرف جتوئی، مسرور احسن، ندیم بھٹو، سرفراز راجر، دوست علی حیسار کو نامزد کر دیا۔
ٹیکنوکریٹ کیلئے بیرسٹر ضمیر گھومرو، سرمد علی جبکہ خواتین کی نشستوں کیلئے قراۃ العین مری، روبینہ قائم خانی اور غیر مسلم امیدواروں میں پونجو بھیل کو امیدوار نامزد کر دیا۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے صوبہ بلوچستان سے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کر دیئے۔
ان امیدواروں میں اشتراکی فارمولا اپنایا گیا ہے جس کے تحت پی پی پی نے اے این پی کے ایمل ولی خان جبکہ این پی کے جان محمد بلادی کو مشترکہ طور پر امیداور نامزد کر دیا۔
بلوچستان میں پی پی پی پی نے میر چنگیز خان جمالی اور سردار محمد عمر گورگیج، ٹیکنوکریٹ میں بلال مندوخِل، خواتین میں عشرت بروہی اور کرین بلوچ کو نامزد کر دیا ہے۔
یپپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی جانب سے خیبرپختونخوا سے سینیٹ انتخابات کیلئے روبینہ خالد، پنجبا سے فائزہ احمد ملک، اسلام آباد سے رانا محمود الحسن کو نامزد کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی