اوسط یومیہ اجرت

ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے، ادارہ شماریات

ویب ڈیسک: ملک میں مزدور کی اوسط یومیہ اجرت 1134روپے ہے، ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کردیئے ۔
دستاویزات کے مطابق ملک میں مزدور کی سب سے زیادہ یومیہ اجرت جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں 1500روپے جبکہ سب سے کم یومیہ اجرت لاڑکانہ میں 800 روپے ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق شہر قائد میں مزدورکی یومیہ اجرت 1441 روپے، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 1200 روپے ہے۔
پشاور میں 1000روپے اور بنوں میں 900 روپے جبکہ بہاولپور اور ملتان میں مزدور کی یومیہ اجرت باالترتیب900اور 932 روپے ہے۔
اعداد و شمار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں پینٹرکی اوسطا یومیہ اجرت 1601 روپے، پلمبر کی یومیہ 1659 روپے جبکہ مستری اوسطا یومیہ 1831 روپے کماتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے مخالفین پر خوف طاری ہے،بیرسٹر سیف