سعودی ولی عہد کا رمضان المبارک کے بعد دورہ پاکستان متوقع

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان رمضان المبارک کے بعد متوقع ہے۔
اس دورہ کے ساتھ ہی نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کےبعد سعوی ولی عہد پہلے غیر ملکی سربراہ ہوں گے جو پاکستان کا دورہ کرینگے۔
واضح رہے گزشتہ روز سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں:  دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع