خیبرپختونخوا میں اچانک موسم گرم، درجہ حرارت میں 3 سے 4 سینٹی گریڈ اضافہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں اچانک موسم گرم اور درجہ حرارت میں 3 سے 4 سینٹی گریڈ اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اکثر و بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابردآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع چترال، ضلع اپر دیر، ضلع سوات،ضلع خیبر اور ضلع کرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مارچ کے مہینے میں موسم معتدل اور بعض علاقوں میں سرد تھا لیکن گزشتہ 2 روز سے اچانک موسم گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔
بعض علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ میں 6 ملی میٹر،تیراہ میں 2 ملی میٹر اور کاکول میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 سینٹی گریڈ، مالم جبہ میں 4 سینٹی گریڈ، دیر میں 5 سینٹی گریڈ جبکہ چترال میں 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس