خیبرپختونخوا میں تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں آئندہ چند دنوں میں بڑے پیمانے پر ملازمین کے تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میں مختلف سرکاری محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات گریڈ 17، 18 اور 19 گریڈ کے افسران کے تبادلوں کی سفارشات پر مبنی سمری وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو ارسال کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کے حوالے سے تیار سمری کی منظوری کی صورت میں ضمنی انتخابات کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا پنشن بوجھ سے نجات کیلئے اصلاحات کا عندیہ