گیس بلوں میں 155 فیصد تک اضافے کا امکان، تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک: گیس بلوں میں 155 فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
سوئی ناردرن گیس نے رواں سال تیسری مرتبہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی۔
گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی سوئی ناردرن کی درخواست پر چیئرمین اوگرا نے سماعت کی ۔
چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں کہ قیمتوں میں اتنا اضافہ ہو جتنا ظاہر ہو رہا ہے۔
ان کا دوران سماعت کہنا تھا کہ ملک میں گیس ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ اس لئے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو اپنے اخراجات کم کرنے ہوں گے۔
چیئرمین اوگرا نے کہا کہ گیس بلوں سے متعلق جو بھی ہوگا یکم جولائی سے ہوگا۔
یاد رہے کہ قیمتوں میں اضافے کی منظوری کی صورت میں اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق