جنگ بندی معاہدے پر پیشرفت، حماس اپنی شرائط پر ڈٹ گیا

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔ اس حوالے سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے لیے حماس اپنی شرائط پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے اپنی شرائط بیان کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، اسرائیلی فوج کا انخلا، غزہ کے تمام بے گھر فلسطینیوں کی واپسی اور غزہ میں انسانی امداد کی ضروریات کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جانی چاہئے۔
اس کے علاوہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کر کے قیدیوں کے تبادلےکی باعزت رہائی کا معاہدہ بھی کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بچیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے، والدین خصوصی توجہ دیں، گوھر علی خان