شہریار آفریدی

سائفر ہو یا دوسرے کیسز ،سب اڑ جائیں گے،شہریار آفریدی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ سائفر کیس ہو یا دوسرے یہ سب کیسز اڑ جائیں گے کیوں کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہمارا مقصد ہے پوری قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی سوچ کے مطابق اس کا علم اٹھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حق اور سچ چھپ نہیں سکتا، جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے، بانی پی ٹی آئی کو اللہ نے عزت سے نوازا اور آٹھ فروری کو پاکستان کی عوام نے عزت بخشی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اگر مگر پر نہیں جاتا، انشا اللہ اس میں بہتری ہوگی اور اللہ ہمیں سرخرو کریں گے۔

مزید پڑھیں:  گیس ذخائر ختم ہونے پر ایل پی جی کا استعمال بڑھ رہا ہے، شاہد خاقان عباسی