سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر ناقابل برداشت ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہیں بتایا گیا کہ 41 فیصد درسی کتب کی فراہمی مکمل ہے جبکہ تمام سکولوں میں کتابیں اگلے ماہ تک پہنچا دی جائینگی۔
ذراءع کے مطابق مریم نواز نے دوران اجلاس ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں سپیشل بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سکولوں میں درسی کتب کی فراہمی میں تاخیر ناقابل برداشت نہیں۔
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں سکول ہاکی لیگ اور پاکستان کا سب سے بڑا "سکول اولمپکس” کروانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے