نوشہرہ، تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل سوار پر چڑھ دوڑی، 2 بچیاں جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی، اس روڈ ایکسیڈنٹ میں 2 بچیاں جاں بحق جبکہ ان کا والد زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ نظام پور درازگئی کے مقام پر پیش آنے والے حادثے میں 2 بچیاں جاں بحق جبکہ ان کا والد شدید زخمی ہو گیا۔
یاد رہے جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ ادیبہ اور 8 سالہ رطبہ شامل ہیں۔ دونوں بہنیں والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر سکول جا رہی تھیں کہ اس دوران تیز رفتار ڈمپر ان سے آ ٹکرایا۔
والد راہد خان کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کا آج رزلٹ تھا۔ دونوں بچیوں کے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید