وزیراعظم

وزیراعظم کی روضہ رسول ۖ پر حاضری، خصوصی دعا کی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے تین روزہ سرکاری دورہ پر سعودی عرب پہنچنے کے بعد روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کی سعادت حاصل کرلی ، امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 31افراد پر مشتمل عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشا کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کی
وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔
وزیراعظم کے ہمراہ جانے والوں کی دستاویز حاصل کرلیں، لاہور سے مدینہ کے لیے پی آئی اے کا بوئنگ 777طیارہ آپریٹ کیا گیا، طیارے میں کیپٹن زمان اور فرسٹ آفیسرعلی سعید سمیت عملے کے 14 ارکان ڈیوٹیز پر مامور ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔

مزید پڑھیں:  صوابی، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب