ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا پورے سندھ میں رینجرز کو اختیارات دینے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: ایم کیو ایم کی جانب سے پورے سندھ میں رینجرز کو یکساں اختیارات دینے کا مطالبہ سامنے آگیا ہے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صرف کراچی میں رینجرز کو اختیارات دینے سے جرائم نہیں رکیں گے بلکہ رینجرز کو پورے صوبے میں یکساں اختیارات دیے جائیں اور پولیس سے کالی بھیڑوں کو ختم کیا جائے ۔
سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت انتخابات میں کامیابی کے خمار سے ہی نہیں نکل پا رہی، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں عام شہری قتل کیے جارہے ہیں اور کئی بار مجرم پولیس کی ہی صفوں سے ملتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس عیدی کی کلیکشن کے لیے نہیں ہے بلکہ پولیس کا کام جرائم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنا ہے اور اگر امن و امان کے قیام کے لیے نیبر ہڈ سسٹم سندھ حکومت نہیں بنائے گی تو ایم کیو ایم بنائے گی۔
وزیر داخلہ سندھ سے متعلق فیصل سبزواری کا کہنا تھاکہ ضیا لنجار وزیرداخلہ ضرور بنیں لیکن انہیں اپنا رویہ درست کرنا ہوگا، آپ پورے صوبے کے وزیر داخلہ ہیں کسی کے کوآرڈی نیٹر نہیں ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ نیا آئی جی سندھ لگا تو کچے کے ڈاکوؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایسا لگتا ہے کہ ڈاکوں کو لائسنس ٹو کل مل گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیس :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر