غزہ پر صیہونی بمباری جاری، عید کے دن مزید 14 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی افواج کی جارحیت کا سلسلہ عید کے دوران بھی جاری رہا اور عید کے پہلے دن صیہونیوں کی گولہ بازی سے 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وسطی غزہ کے نصیرت کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری سے 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 80 ہزاز سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن