خان یونس سے اسرائیلی انخلاء کے بعد 84 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: خان یونس سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کے بعد 84 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق خان یونس سے اب تک امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ایمبولینس کارکنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی تعداد 84 تک جا پہنچی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس سے صیہونیوں کے انخلا کے بعد شہری دفاع کے کارکن ملبے تلے دبی لاشیں نکال رہے ہیں۔
اس علاقے پر اسرائیلی افواج نے شدید گولہ باری کی ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی۔
اس حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں قتل عام کیا گیا ہے۔ اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد 84 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان