اسرائیلی جارحیت سے مشرق وسطیٰ کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، سپین

ویب ڈیسک: سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے اسمبلی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے مشرق وسطیٰ کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ سمیت کئی یورپی اور وسطی ایشیائی ممالک نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مخالفت کی ہے۔
سپین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غیر متناسب اور حد سے زیادہ جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا سامنا ہے۔
جنرل اسمبلی سے خطاب میں سپینش وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو جنگی کارروائیاں روکنے پر مجبور کرے ، ان کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت کا زبانی کلامی حمایت کا اظہار کچھ فائدہ نہیں دیگا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ کا پورا انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے.

مزید پڑھیں:  سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب نامزد کر دیاگیا