وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی نوشکی میں مسافروں کے قتل کی مذمت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے نوشکی میں مسافروں سمیت 11افراد کے قتل کی مذمت کی ہے ۔
وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری بیان میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ مسافروں کو اغواء کرنے کے بعد قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔
انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے ۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی اور غیر شرعی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد