25افراد شہید

غزہ میں گھر پر اسرائیلی فضائی حملہ :ایک ہی خاندان کے 25افراد شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری ،شہر میں ایک گھر پر فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے کم از کم 25افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
غزہ شہر کے شمالی مغربی حصے میں سدرہ نامی علاقے میں اسرائیلی فوج نے Al Tabatibi خاندان کے گھر کو نشانہ بنایا۔
کئی منزلہ گھر میں درجنوں افراد موجود تھے اور اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے وہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔
33 سالہ Shadi Al Tabatibi نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ان کے کزن کے گھر کو نشانہ بنایا، جس میں ہمارے خاندان کے بے گھر افراد موجود تھے،حملے میں ان کے 25 سے زیادہ رشتے دار شہید ہوگئے، جو سب عام افراد تھے۔
امدادی کارکنوں کے مطابق گھر کے ملبے تلے اب بھی متعدد افراد زندہ موجود ہیں مگر انہیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
غزہ میں رات بھر مختلف مقامات پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 2 فلسطینی شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سوات، شجرکاری مہم کے دوران 10 ہزار پودے لگائے جائیگے