آصفہ بھٹو

آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو کی کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تحریک انصاف کے امیدوار غلام مصطفی رندنے آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207سے کامیابی کیخلاف عدالت میں درخواست دائرکردی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ آصفہ بھٹو کی کامیابی کالعدم قرار دے کر 22اپریل تک الیکشن کرایا جائے۔
یاد رہے کہ آصف علی زرداری کے صدر پاکستان بننے کے بعد این اے 207کی نشست خالی ہوئی تھی جس پر آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ