غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 42 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 76 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران مزید 42 فلسطینی شہید جبکہ 63 زخمی ہو گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری کشت و خون کے نتیجے میں غزہ میں اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس دوران 76 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ فلسطینی شہداء اور زخمیوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے اسی لئے اقوام متحدہ میں اس حوالے غزہ کو بچوں کا قبرستان بھی بتایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 42 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان