امریکی ایوان

امریکی ایوان نے اسرائیل کیلئے 26ارب ڈالرامدادکا بل منظور کرلیا

ویب ڈیسک: امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے 26ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور کرلیا۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کیا۔
امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے،باقی 8ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔
اتحادیوں کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائیگا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکا کی جانب سے اسرائیل کی مالی اور فوجی امداد میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکا اسرائیل کو 6 ماہ بعد بھی جنگ بندی پر راضی نہ کرسکا اور اس کی آشیر باد سے اسرائیل نے غزہ میں قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا