محمود عباس کی اقوام متحدہ میں فلسطینی رکنیت ویٹو کرنے کی مذمت

ویب ڈیسک: فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں رکنیت امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے کی شدید مذمت کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی رکنیت کی قرار داد ویٹو کر دی حالانکہ اسے بھاری حمایت حاصل تھی۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اس حوالے سے کہا کہ یہ امریکہ کی طرف سے فلسطین کے حقوق، تاریخ اور زمین کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے مقدسات کی خلاف ورزی کا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بین الاقوامی قانون کے اطلاق پر متفق ہے اور فلسطینیوں کے حق کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایسے میں امریکہ اسرائیل کو فلسطیننیوں کی نسل کشی سے روکنے کی بجائے جنگ جاری رکھنے میں اس کا ساتھ دیئے جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پینشن پر ٹیکس کا نفاذ ناقابل قبول ہے، راجہ پرویز اشرف