پانچواں ٹی 20 ، کیویز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان کیخلاف پانچویں ٹی 20 میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ ہوم گراونڈ پر سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیتنا ہوگا اس سے سیریز برابر جبکہ ٹیم کا اگلی سیریز کیلئے مورال بلند ہو جائیگا۔

مزید پڑھیں:  سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، آصف زرداری