صوبائی وزیر جنگلات کا ٹمبرسمگلنگ کا نوٹس ،چکدرہ فارسٹ چیک پوسٹ کا عملہ معطل

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر جنگلات فضل حکیم یوسفزئی کا دیر سے ٹمبرسمگلنگ کے واقعے کا نوٹس ،چک درہ فارسٹ چیک پوسٹ کے تمام عملے کو معطل کر دیا ۔
صوبائی وزیر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر واصل خان کے مطابق لوئر دیر سے قیمتی لکڑی پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔
لکڑی ڈمبر ٹرکوں کے ذریعے سمگل کی جارہی تھی مخبر کی اطلاع پر چکدرہ انٹر چینج پر ناکہ بندی کے دوران گاڑیاں اور لکڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت