اسرائیل فوری رفاح اور کرم شالوم کی راہداریوں کو کھولے، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس رفاح میں اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رفاح پر اسرائیلی افواج کا حملہ انسانی المیئے کو جنم دے رہا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی حملے بند کریں۔ رفاح کے علاوہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی منتقلی کیلئے اور کوئی محفوظ جگہ نہیں۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے یہ غلط ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوری رفاح اور کرم شالوم کی راہداریوں کو کھولے۔
ان کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں پہلے ہی بھوک کی وجہ سے صورتحال تباہ کن ہے، اس پر راہداریاں بند کرنا ان کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔
انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حکومت پر زور دے کر کہا کسی بھی قسم کی کشیدگی میں پھیلاؤ سے رک جائے۔

مزید پڑھیں:  سردریاب اور آگرہ کے عوام بجلی لوڈ شیڈنگ کیخلاف سڑکوں پر آگئے