نوشہرہ، اسلحہ ہاتھ میں پکڑے ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں کینٹ پولیس سٹیشن کے سامنے اسلحہ ہاتھ میں پکڑے ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ذیشان کے قبضہ سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی کینٹ پولیس سٹیشن کے سامنے بھرے بازار میں پستول ہاتھ میں پکڑے ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
ایس ایچ او کینٹ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یاد رہے کہ نوشہرہ میں اسلحہ اٹھائے ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان پولیس نے گرفتار کر لیا.

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس، ہمیں ججز سے انصاف کی امید ہے، بیرسٹر گوہر