سوات، پولیس بھرتی ٹیسٹ میں 15 جعلی امیدوار دھر لئے گئے

ویب ڈیسک: ضلع سوات کی تحصیل کبل میں ایٹا کے زیر اہتمام پولیس بھرتی ٹیسٹ میں 15 جعلی امیدوار دھر لئے گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جعلی امیدواروں کی نشاندہی ایٹا ٹیسٹ میں موجود ممتحن نے کردی۔
ایس پی کبل فیضان حیدر کا کہنا ہے کہ ممتحن کی نشاندہی پر 15 جعلی امیدوار گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان جعلی امیدواروں کو گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم فضائیہ جوش وجذبے سے آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے