ملک بھر میں 77 مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا اعلامیہ معطل

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران معطل کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 77 مخصوص نشستوں پر منتخب خواتین و اقلیتی ممبران کا اعلامیہ معلطل کیا گیا۔
ان ممبران میں خیبر پختونخوا سے مخصوص نشستوں پر منتخب 33 ممبران کا اعلامیہ معطل کیا گیا۔
ان ممبران میں صوبہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کیلئے 8 خواتین اور صوبائی اسمبلی کی 21 خواتین کا اعلامیہ شامل ہے۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے 4 اقلیتی ممبران کا اعلامیہ بھی معطل کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کیلئے 11 خواتین اور صوبائی اسمبلی کیلئے 24 خواتین، سندھ اسمبلی میں دو خواتین اور ایک اقلیتی ممبر کا اعلامیہ معطل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے ادا کی جا رہی ہے