آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج سے آغاز، تمام ٹیمیں تیار

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ آج سے امریکا میں سجے گا۔
مختصر فارمیٹ کے اس میگا ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھنے کیلئے نہ صرف شائقین بے تاب ہیں بلکہ خود کرکٹرز بھی بے چین ہیں۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مدمقابل ہوں گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا جس میں کیربینز پاپوا نیو گینی سے ٹکرائینگے۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور : لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی اور او پی ڈی کی فیس بڑھا دی گئی