آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی نذر

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ شروع ہوا تو سکاٹش اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ کافی دیر رکا رہا۔
اس وقت تک سکاٹ لینڈ الیون نے بغیر نقصان کے 51 رنز بنا رکھے تھے۔ بارش کی مداخلت کے باعث میچ کو 10 اوورز تک محدود کیا گیا۔
اس دوران سکاٹش الیون نے بغیر نقصان کے 90 رنز بنائے۔ اس دوران دفاعی چمپئن انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 109 رنز کا ہدف دیا گیا۔
تاہم تیز بارش نے میچ کا سارا مزہ خراب کر دیا ۔ مسلسل بارش سے میچ کو منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل میں وزیراعظم نیتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر آگئے