پشاور ہائیکورٹ: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات التوا کیس کا فیصلہ محفوظ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات التوا کیس کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں اعظم سواتی کی درخواست پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی نے خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات التوا کے خلاف درخواست جمع کرا رکھی تھی۔
دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے، گزشتہ سماعت کے دوران ان سے انتخابات کے حوالے سے تاریخ مانگی گئی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ 24 تاریخ کو حتمی فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے تک انتظار کرنا چاہیے۔
اعظم سواتی کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کو نہیں سنا اور فیصلہ جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوابی اور مردان میں صفاٸی آپریشن شروع