ٹی 20 ورلڈ کپ کا 15واں میچ بنگلا دیش کے نام، سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے 15 ویں میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے مات دیدی۔
ڈیلاس کے میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 15 ویں میچ میں ٹاس جیت کر بنگلا دیش نے سری لنکا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔
لنکن اوپنر پاتھم نسانکا 47 اور دھاننجایا ڈی سلوا 21 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ سینئر بلے باز انجلیو میتھیوز کا بیٹ رنز نہ اگل سکاور اور 16 رنز پر آوٹ ہو گئے۔
بنگلا دیش نے مطلوبہ 125 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کے آخری اوور میں پورا کر لیا۔ توحید نے 40 جبکہ وکٹ کیپر بلے باز لیٹن داس نے 36 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی میں سستی بجلی کیلئے احتجاج ،تربیلہ پاور ہاؤس کے سامنے حالات کشیدہ