ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا کل ہوگا، پاکستان اور بھارت مقابلے کیلئے تیار

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کا ہائی وولٹیج ٹاکرا کل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائیگا۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں امریکی شہر نیویارک میں میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں مدمقابل آئیں گی۔
دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے گروپ اے میں موجود ہیں۔ اس میں بھارتی ٹیم نے اپنا شیڈول ایک میچ کھیلا اور جیت کر ایک پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
گرین شرٹَس کی اسی گروپ میں چوتھی پوزیشن ہے کیونکہ انہوں نے اپنا ایک ہی شیڈول میچ کھیلا ہے اور اس میں بھی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کیلئے نہ صرف میزبان گراونڈز میں موجود شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے بلکہ اس میچ کو دیکھنے کیلَئے دنیا بھر میں اہتمام کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اراکین کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات طے