Deaths

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری، کیسز کی تعداد 1 لاکھ3 ہزار 671 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ3 ہزار 671 ہو گئی .

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4728کیسز ریکارڈ ہوئے،کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 34355 ہوگئی ہے,
پاکستان میں ایکٹو کیسسز کی تعداد 67،249ہے۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان، دہشتگردوں نے لڑکیوں کا نجی سکول بم سے اڑا دیا

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 65زندگیاں نگل گیا،ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2067تک پہنچ گئی.

سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 38108 ہوگئی،پنجاب میں38،903، خیبر پختونخواہ میں 13487کیسز رپورٹ،
بلوچستان میں 6516 اسلام آباد 5329 گلگت میں 932 کیسز رپورٹ،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 396ہوگئی.

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں کمی، 278 روپے 3 پیسے کا ہوگیا

چوبیس گھنٹوں میں 22،650 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، کرونا وائرس کا شکار 1382 افراد کی حالت تشویشناک ہیں.