ٹی 20 ورلڈ کپ، سری لنکا اور نیپال کا میچ بارش کی نذر

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں سری لنکا اور نیپال کے درمیان ہونے والا اہم میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے سری لنکا اور نیپال ک مابین کھیلے جانیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے 23 ویں میچ میں تیز بارش نے مداخلت کر دی۔
سری لنکا اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان میچ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل کے سنٹرل برووارڈ ریجنل پارک ٹرف گراؤنڈ میں ہونا تھا جسے منسوخ کر دیا گیا، بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب، 35 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا