چنے کی دال کا حلوہ بنانے کی ترکیب

چنے کی دال کا حلوہ بنانے کی ترکیب و اجزاء

اجزاء
چنا دال – 1 کپ (200 گرام)
دودھ – 2 کپ چینی- 1 کپ (200 گرام)
گھی- آدھا کپ (100 گرام)
کاجو – 20
بادام – 20
پستہ – 1 چمچ
الائچی- 6 سے 7

چنا دال کا حلوہ بنانے کا طریقہ
چنا دال کا حلوہ بنانے کے لیے پہلے دال کو 2 گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیں۔ جب دال گل جائے تو اسے پانی سے چھان لیں۔ اور دال کو 5 سے 10 منٹ تک چھنی میں ہی رہنے دیں۔ اس دوران گری دار میوے کو باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ بادام اور پستے کو لمبا لمبا کاٹیں۔ اس کے علاوہ الائچی بھی پیس لیں۔
دال کو گھی میں بھون لیں
اب دال کو چھنی سے نکال کر کپڑے پر رکھ کر اچھی طرح خشک کرلیں۔ اس کے بعد کڑھائی کو گیس پر چڑھائیں اور گھی ڈال کر اسے پگلنے دیں۔ جب گھی پگھل جائے تو اس میں دال ڈال کر ہلانا شروع کر دیں، جب دال کا رنگ تھوڑا سا بدلنے لگے یا ہلکا سا کرکرا ہو جائے تو گیس بند کر دیں۔ اب اس دال کو پلیٹ میں نکال کر رکھ لیں اور 12 سے 15 منٹ ایسے ہی رہنے دیں۔ بعد ازاں دال کو کڑھائی سے نکال کر پہلے ٹھنڈا کریں پھر مکسچر میں ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد کڑھائی کو گیس پر رکھ کر اس میں دودھ اور چینی ڈال کر ہلانا شروع کر دیں۔ جب یہ اچھی طرح ابل جائے تو اس میں پسی ہوئی دال ڈال کر پکانا شروع کر دیں۔ اسے تب تک پکائیں جب تک وہ اچھی طرح نہ پک جائے، جب یہ گاڑھا اور حلوے کا شکل اختیار کرلے کو پلیٹ میں نکال لیں اور اس میں خشک میوہ جات اور الائچی پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔
ایک پلیٹ میں تھوڑا سا گھی لگائیں اور حلوے کو اس میں ڈال دیں اوپر سے کٹے ہوئے بادام اور پستے ڈالیں، پھر برفی کی شکل میں کاٹ لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کا لطف اٹھائیں۔