n00757498 b

پیٹرولیم سیکٹر میں حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں نا کام ہوچکی ہے، نگہت اورکزئی

پشاور:نگہت اورکزئی نے پیٹرول کی قلت کے خلاف توجہ دلاو نوٹس صوبائی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے، پیٹرولیم سیکٹر میں حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں نا کام ہو چکی ہے، حکومت زبانی جمع خرچ اور نوٹس لینے کی خبریں جاری کرنے کے سوا ء کچھ نہیں، پیٹرول کی قلت نے ہر جگہ عوام کے ہجوم لگا دیے،

مزید پڑھیں:  پشاور: صوبائی وزیر ارشد ایوب سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ملتوی

پیٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے، حکومت فوری حل نکالے، عوام کو سزا نہ دی جائے، پیٹرول کی قلت رش کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف کارروائیوں پر منفی اثر پڑے گا، پٹرول کی شدید قلت ، عوام رل گئے حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے،حکومت پیٹرول کی قلت دور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی