لیموں کی چٹنی بنانے کی ترکیب

لیموں کی چٹنی بنانے کی ترکیب اور اجزاء
اجزا:
کاغذی لیموں ایک کلو
کشمش ایک پاؤ
ادرک(باریک کاٹ لیں) ایک انچ کا ٹکڑا
نمک حسبِ ذائقہ
سُرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
پانی آدھا کپ
چینی تین پیالی۔

ترکیب:
لیموں دھوکر رس نکال لیں اور چھلکوں کا گُودا بھی چُھری کی نوک سے نکال لیں، جب کہ چھلکے پیاز کی طرح لچّھوں میں کاٹ لیں۔ پھر ایک پتیلی میں آدھا کپ پانی، چُٹکی بَھر نمک اورلیموں کے چھلکوں کے لچّھے ڈال کر پکنے کے لیے چولھے پر رکھ دیں۔ لچّھے نرم ہوجائیں، تو چھلنی سے چھان لیں۔ اب چینی کا قوام تیار کریں، جب قوام ایک تار چھوڑنے لگے، تو اس میں لیموں کا رس، چھلکے، گُودا اور دیگر اجزاء شامل کرکے پکنے دیں،جب آمیزہ آدھا رہ جائے، تو چولھا بند کرکے اُتار لیں، ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں محفوظ کرلیں۔