جھنڈا الٹا لہرا دیا گیا

پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جھنڈا الٹا لہرا دیا گیا

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024کی افتتاحی تقریب کے دوراناولمپکس کا جھندا الٹا لہرا دیا گیا ۔
اولمپکس کے آفیشل نشان میں تین دائرے اوپر اور دو دائرے نیچے ہیں جبکہ پیرس اولمپکس میں کی تقریب میں جھنڈا لہرایا گیا تو دو دائروں کے نشان اوپر اور تین نیچے تھے۔
تقریب کے دوران لہرائے گئے اولمپکس کے سفید جھنڈے پر اولمپکس کا نشان الٹا ہونے پر منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب میں لہرائے جانے والے اولمپکس کے جھنڈے میں آپس میں جڑے ہوئے پانچ مختلف رنگوں کے دائروں کا نشان واضح طور پر الٹا نظر آیا، جو حصہ نیچے ہونا تھا وہ اوپر تھا اور بالائی حصہ نیچے تھا۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پیرس اولمپکس کے منتظمین کی اس غلطی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس کے مشہور دریائے سین پر رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، 205 ممالک کے دستوں کی کشتیوں کے ذریعے دریائے سین میں آمد ہوئی، پیرس اولمپکس کی مشعل بھی روشن کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی فیصل کنڈی کو گورنر ہاؤس سے نکالنےکی دھمکی